English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کا آزادی مارچ معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ

القمر

 اسلام آباد: آزادی مارچ کے معاملے کو تحریک انصاف نے پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کا معاملہ دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اٹھایا جائے گا،وفاقی حکومت کی مشاورت سے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 نومبر کو شام 4 بجے طلب کیا گیا جس میں آزادی مارچ سے متعلق کھل کر بحث ہوگی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جب کہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسی حوالے سے وزیراعظم نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے