ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد میں بااثر شخص کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد میں زمیندار نےغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر لڑکی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ تھانہ جھمرہ کےعلاقہ چک نمبر 106 لودھراں والا میں پیش آیا جہاں بدچلنی کا الزام لگا کر علاقہ زمیندار نے ساتھیوں کی مدد سے لڑکی پر  بدترین تشدد کیا۔

صباء نامی متاثرہ لڑکی شادی شدہ ہے جس پر سرعام ڈنڈے برسائے اور بالوں سے گھسیٹا جب کہ واقعے کی ویڈیو ایکسپریس نیوز کو حاصل ہوگئی ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ پڑوسی خاتون سے ادھار دیئے سو روپے واپس مانگنے گئی تھی تو زمیندار نے بدچلنی کا الزام لگا کر مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

صبا کے سسر سلیم کا کہنا ہے کہ زمیندار نے ہم پر بھی تشدد کیااور اہل علاقہ کے سامنے صبا کو بالوں سے پکڑ کر سٹرک پر گھسیٹتا رہا، زمیندار اور ساتھیوں نے صباء پر ہمسائے کے ساتھ ناجائز تعلقات کا الزام لگایا۔

دوسری جانب مقامی تھانے کے ایس ایچ او عمردراز کا کہنا ہے کہ واقعہعلم میں آیا ہےاور مدعی سے درخواست لے کر کارروائی کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں