لاہور (کلچرل ڈیسک) اداکارہ عمائمہ ملک نے دیرینہ دوست و کاروباری شخصیت سے منگنی کرلی وہ جلد ہی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گی، اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ عمائمہ ملک نے پہلی شادی معروف اداکار و فلمساز شمعون عباسی سے کی تھی تاہم جلد ہی ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ رپورٹ میں ذرائع نے بتایا کہ عمائمہ ملک نے اکبر ڈیڈھی نامی بزنس مین سے منگنی کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ کے ساتھ دیکھے جارہے ہیں، دونوں کے تعلقات کے حوالے سے اس وقت چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں جب حال ہی میں اداکارہ نے ان کے ساتھ تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

