ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے‘ نیول چیف
امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کوسراہا‘ ترجمان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنسدانوں اور انجینئرز کوسراہتے ہوئے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا، امیرالبحر نے تجربہ کامیاب بنانے پر متعلقہ یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کوسراہا۔نیول چیف نے کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔گذشتہ روز دوست ملک چین میں پاک بحریہ کیلئے تیار کردہ جدید ترین سروے جہاز کی ملکی بحری بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں