English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداکارہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر

پاکستان چار دہائیوں سے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے، ماہرہ خان
میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لئے میرا انتخاب ہوا‘ تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر مقرر ہوگئیں ہیں۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے ملک کی خیر سگالی سفیر ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس نیک مقصد کے لئے میرا انتخاب ہوا اور میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اللہ نے مجھے اس مقصد کیلئے چنا جس پر میں پوری اتروں گی۔ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان 4 دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کر رہا ہے۔ ماضی میں مہاجرین کے مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ مہاجرین کا مسئلہ کسی ایک ملک کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے