English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود؛ آج بیرون ملک روانگی منسوخ

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا جس کے باعث ان کی لندن روانگی دوسری بار منسوخ ہوگئی۔ ذرائع ایوی ایشن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی قطرایئرویز کی ٹکٹیں منسوخ کرادی گئیں۔ انہوں نے آج قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام تاحال ای سی ایل میں موجود ہے، ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظرابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، ان کے پلیٹلٹس خطرناک حد تک کم ہونے کے باعث وہ اب تک گھر میں قائم انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ان کے پلیٹلٹس بڑھانے کے لئے گذشتہ روزاسٹیرائیڈز کی خوراک دی گئی تھی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے روزہوگا اوراسی اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے