ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں غیر قانونی تقررکا کیس،فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس گلزار
احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سپریم اپیلٹ کورٹ کے سابق صدر شفقت علی کی طرف سے دائر کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایپلٹ کورٹ میں 50 سے زائد غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں انہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔
گلگت بلتستان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں