کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیوچر نیکسٹ کر کٹ کلب اور اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ایف این سی اے انٹر اکیڈ میز کر کٹ ٹورنامنٹ دائود اسپورٹس کر کٹ اکیڈمی نے جیت لیا۔ فائنل میں نیا ناظم آباد کر کٹ اکیڈمی کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کر نا پڑا، نیا ناظم آباد گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے نیا ناظم آباد اکیڈمی نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 210رنز کا ٹارگٹ دیا، اوپنر ایاز بابر نے 12چھکوں اور پانچ چو کوں کی مدد سے شاندار سنچری 124رنز63بالز پر مکمل کی جبکہ دانیال شاہد اور اسرار احمد نے 18,18رنز بنائے،دائود اکیڈمی کی جانب سے طحہٰ وقار اور غضنفر نیازی نے 3,3,کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں دائود اسپورٹس کر کٹ اکیڈمی نے مطلوبہ حدف چار وکٹوں کے نقصان پر 213رنز 21.3اوورز میں پورا کر لیا ،اوپنر حبیب اللہ نے 10 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 48بالز پر دھواں دار سنچری 101رنز بنائے جبکہ عاقب رحمان34ناٹ آؤٹ، منیر رحمان30اور محمد کاشان نے 22رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،نیا ناظم آباد اکیڈمی جانب سے محمد دائود، ثناء اللہ اور نصیب زادہ نے1,1وکٹ حاصل کی، فائنل میچ کے اختتام پرمہمانِ خصوصی ریحان صدیقی سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون ٹو نے ٹورنامٹ کی ونر ٹرافی دائود اسپورٹس اکیڈمی کے کپتان وہاج ریاض،رنر ٹرافی نیاناظم آباد اکیڈمی کے کپتان حسین، بہترین بیٹسمین،بولر،پلیئرآف دی ٹورنامنٹ اور مین آف دی میچ فائنل کا ایوارڈ بالترتیب ایاز بابر،نصیب زادہ، طلحہٰ احسان اور حبیب اللہ کو دیا گیا ،اختتامی تقریب میں وقار کندی،قمبر علی، فرید الدین،وقاص اقبال( ٹورنامنٹ سیکریٹری) اور عتیق صدیقی(میڈیا کوآرڈینیٹر) بھی موجود تھے۔
