English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی ایک اور سازش

مقبوضہ کشمیر میں یادگاری عمارتوں ، ایئرپورٹ، اسپتال، کرکٹ اسٹیڈیم سمیت دیگر یادگارات کے نام بی جے پی اور آر ایس ایس کے ہندو انتہاپسندوں کے ناموں پر رکھنے کی سازش تیار کرلی گئی۔

مقبوضہ وادی میں کئی ایسے مقامات ہیں جو کہ بھارت نواز رہنما  شیخ محمد عبداللہ کے نام پر ہیں ، سینئر بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے اور شیخ عبداللہ کے بھارت نواز ہونے کے باوجود ان مقامات اور اداروں کے نام تبدیل کرکے سردار پٹیل اور دیگر بی جے پی رہنماوں کے نام پررکھ دیئے جائیں گے۔

کہا جارہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، سری نگر پارک کرکٹ اسٹیڈیم، انڈور اسٹیڈیم کے ناموں سے پہلے شیر کشمیر کالاحقہ آتا ہے اسکو ہٹاکر اب ان مقامات کے ساتھ اب ہندو انتہاپسندوں کا نام آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے