قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ناردرن کے کرکٹر شیراز خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
میچ کے دوران حریف کھلاڑی کی طرف گیند پھینکنے پر شیراز خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔شیراز خان کو سندھ کے محمد طحہ کی طرف گیند پھینکتے دیکھا گیا۔
شیراز خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا۔آن فیلڈ امپائرز ولید یعقوب اور اکمل حیات نے شیراز خان کو آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔
شیراز خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشید نے جرمانے کی سزا سنائی۔ناردرن اور سندھ کے درمیان میچ رانا نوید کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا گیا۔

