
پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان آرمی کے ندیم حسن نے 2گھنٹے24منٹ اور 2 سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے33ویں قومی کھیلوں کی میریتھن ریس چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ کرنل شیر خان انٹر چینج صوابی سے شروع ہو کر دوبارہ اسی مقام پر اختتام پذیر ہونے والی 44کلو میٹر کی اس طویل ترین ریس میں مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے 22کے قریب اتھلیٹس نے حصہ لیا پاکستان آرمی کے ندیم حسن اپنے بہترا سٹیمنے اور مہارت کی بناء پر اس طویل ترین میراتھن ریس کا مقررہ فاصلہ(2-24-2)یعنی دو گھنٹے 24منٹ اور 2سکینڈز میں طے کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے پنجاب کے نوشیروان عاشق2 گھنٹے 29منٹ اور17سیکنڈز کے ساتھ5منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے اور چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے جبکہ پاکستان واپڈا کے شیر خان2 گھنٹے36منٹ اور 8سکینڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے اور کانسی کا تمغہ ان کے حصے میں آیا آرمی کے اسرار احمد نے ان مقابلوں میں2 گھنٹے40منٹ اور 12سکینڈز کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ متعدد اتھلیٹس کی ہمت راستے میں ہی جواب دے گئی اور وہ اپنا سفر مزید جاری نہ رکھ سکے۔
