قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی بیمار ہوگئے، بخار اور گلے کے انفیکشن کی وجہ سے اظہر علی بیٹنگ کرنے کے لیے نہیں آئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا الیون کے مابین دوسرے ٹور میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 230 رنز بنا لیے ہیں۔
اوپنر عابد علی صفر پر لوٹے جب کہ امام الحق44، شان مسعود 76 اور حارث سہیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان 22 رنز پر چلتے بنے۔
اس وقت کریز پر اسد شفیق اور بابر اعظم موجود ہیں اور دونوں کے مابین 50 رنز سے زائد نے شراکت داری قائم ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا ’’اے‘‘ کیخلاف سہ روزہ میچ ڈے اینڈ نائٹ تھا جوکہ پنک گیند سے کھیلا گیا تھا جبکہ یہ 2 روزہ مقابلہ دن کی روشنی میں روایتی سرخ گیند سے کھیلاجارہا ہے۔

