English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمیر بن یوسف ایمرجنگ ایشیا کپ میں کارکردگی دکھانے کیلیے پرعزم

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا میں شرکت کے لیے بنگلا دیش میں موجود قومی ایمرجنگ اسکواڈ میں شامل 20سالہ نوجوان کرکٹر عمیر بن یوسف بیٹنگ کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔مؤثر تکنیک کے حامل باصلاحیت کرکٹر کا تعلق کراچی سے ہے۔ قائداعظم ٹرافی میں سندھ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اوپنر عمیر بن یوسف نے 4 سال قبل کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ 13فرسٹ کلاس میچوں میں 46.85کی اوسط سے 984 رنز بنانے والے عمیر بن یوسف کا ایک اننگز میں بہترین اسکور 174 رنز ہے تاہم گذشتہ سال فرسٹ کلاسٹ کرکٹ کے اپنے ڈیبیو میچ میں زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف 135 رنز کی اننگز ان کے کیرئیر کا یادگارلمحہ ہے۔ نوجوان اوپنر کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے کیرئیر کے آغاز پر سنچری اسکور کرنا ان کے اعتماد میں اضافہ کا سبب بنا۔ ان کا کہنا ہیکہ وہ ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔20 سالہ کرکٹر کو امید ہے کہ قومی ایمرجنگ ٹیم بنگلا دیش میں شیڈول ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق قومی کرکٹر محمد یوسف کی بیٹنگ کے مداح ہیں۔نوجوان اوپنر کا کہنا ہے کہ محمد یوسف اعلیٰ پایہ کے کرکٹر تھے، وہ بھی اپنے آئیڈیل کرکٹر کی طرح بلے بازی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے