English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نو منتخب رکن صالح شاہ جیلانی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھالیا

اسپیکر آغا سراج درانی نے حلف لیا ایوان میں مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے ارکان موجود تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعرات کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی ایس 86 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار صالح شاہ جیلانی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا، انہوں نے انگریزی زبان میں حلف اٹھایا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب رکن صالح شاہ جیلانی سے حلف لیا، ایوان میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے ارکان موجود تھے تاہم حلف کی تقریب سے اپوزیشن ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے۔ سندھ اسمبلی میں گزشتہ ہفتے اپوزیشن رکن معظم عباسی کی حلف برداری میں حکومتی ارکان نے بائیکاٹ کیا تھا جس کا حساب اپوزیشن ارکان نے برابر کر دیا۔ اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہمارے دیرینہ دوست غلام شاہ جیلانی کی آج یاد تازہ ہوگئی ہے ان کا صاحبزادہ منتخب ہو کر ایوان میں آیا ہے ہم ان کے والد مرحوم کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ ایوان میں موجود وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پی پی ارکان نے صالح شاہ جیلانی کو گلے لگا کر مبارکباد دی، پی پی ارکان نے ڈیسک بجا کر صالح شاہ جیلانی کا ایوان میں استقبال کیا۔ نومنتخب رکن نے ایوان میں اپنے اولین خطاب میں کہاکہ عوام کو مجھ سے بڑی امیدیں ہیں انشاء اللہ ان کے مسائل حل کروں گا، اللہ تعالیٰ مجھے ہمت دے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے بھی نومنتخب رکن کو مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے