English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پیٹرول کی قمتوں میں تین گناہ اضافہ ،عوام سڑکوں پر آگئے

القمر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ کر دیا اور ساتھ ہی اس کے لیے کوٹا سسٹم بھی نافذ کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں انتہائی کم ہیں۔ اس کی وجہ ایرانی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے علاوہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈیز بھی ہیں۔ اسی سبب ایران سے معدنی ایندھن کی ہمسایہ ممالک میں اسمگلنگ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10ہزار ریال فی لیٹر سے بڑھا کر اب 15ہزار ریال فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ یہ قیمت 12.7امریکی ڈالر فی لیٹر بنتی ہے۔ ساتھ ہی اس قیمت پر ہر ایک پرائیویٹ کار کو مہینے میں زیادہ سے زیادہ 60لیٹر پیٹرول فراہم کیا جائے گا۔ اگر اس سے زائد پیٹرول کسی کو درکار ہو گا تو اسے 30ہزار ریال فی لیٹر کی قیمت میں یہ خریدنا پڑے گا۔ ایران کے منصوبہ بندی اور بجٹ کے محکمے کے سربراہ محمد باقر نوبخت نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اس اضافے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ان ایک کروڑ 80لاکھ خاندانوں کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا، جو غربت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نافذ العمل ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کئی شہروں میں عوامی احتجاج دیکھنے میں آیا۔ اس موقع پر سڑکوں پر شہریوں کی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جنہوں نے نئے نرخوں پر ایندھن لینے سے انکار کر دیا۔ شہریوں نے حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے