English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زارا عباس نور کی علی ظفر کے ہمراہ نغمہ سرائی کی ویڈیو وائرل

وائرل ہونے والی ویڈیو میں زارا نور مشہور زمانہ گیت ’عجیب داستاں ہے یہ‘ گاتی نظر آرہی ہیں
اداکاری کی دنیا میں لوہا منوانے کے بعد اب زارا عباس نور نے گلوکاری کرکے سب کو حیران کر دیا
کراچی(کلچرل ڈیسک)فلم اور ڈرامہ اداکارہ زارا عباس نور کی علی ظفر کے ہمراہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فلم ’چھلاوا‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی زارا عباس نور اب تک بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ کئی مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری کے ذریعے اپنا ایک خاص مقام بنا چکی ہیں۔ ان دنوں وہ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے گئے مقبول ڈرامے ’ عہد وفاء‘ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اداکاری کی دنیا میں لوہا منوانے کے بعد اب زارا عباس نور نے گلوکاری کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار علی ظفر کے ہمراہ زارا عباس نور گاتی نظر آرہی ہیں، انہوں نے گلوکاری کے فن کا مظاہرہ علی ظفر کے اسٹوڈیو میں انجام دیا ہے۔ ویڈیو میں زارا نور مشہور زمانہ گیت ’عجیب داستاں ہے یہ‘ گا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے