کراچی (کلچرل ڈیسک) معروف اداکار فواد خان، شایان خان اور فیصل قریشی کی نئی فلم منی بیک گارنٹی کی کراچی میں شوٹنگ جاری ہے، اداکار فیصل قریشی کی ہدایات میں بننے والی فلم منی بیک گارنٹی کی اسٹار کاسٹ میں شامل نامور اداکار فواد خان، سابق کرکٹر وسیم اکرم، ان کی اہلیہ شنیزا، میکال ذوالفقار، شایان خان، افضل جان ریمبو، عائشہ عمر اور دیگر نے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ فلم میں سپر اسٹار ماہرہ خان مہمان اداکارہ کی حیثیت سے حصہ لیں گی۔ فلم آئندہ سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔

