ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ میں احتجاج پر مکمل پابندی عائد کیے جانے کے بعد حکومت کے حامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے کے روز چین اور کیری لام حکومت کے حامیوں نے مارچ کے دوران پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں حکومت کے خلاف جاری احتجا ج میں 5روز کے دوران مزید شدت آگئی ہے اور پیر کے روز سے ہانگ کانگ میں تعلیمی ادارے بند اورعوامی نقل و حرکت ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
