کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد اسپورٹس گالا سیزن1 انٹر اسکول/ کالج فلڈ لٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل دی لائسیم اسکول اور کریڈو کالج کے درمیان ہوگا۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دو سیمی فائنل کا فیصلے برآمد ہوگئے۔ نیا ناظم آباد فٹبال گرائونڈ پر برقی قمقموں کی روشنی میں دی لا ئسیم اسکول اور ہائی برو کالج کے درمیان کھیلا گیا پہلا سیمی فائنل مقررہ وقت میں مقابلہ 0-0 سے برابر رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود گیند کو جال تک پہنچانے میں ناکام رہیں۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا۔ اور دونوں ٹیموں کو 5-5 پنالٹی ککس دی جس پر دی لائسیم اسکول کے کھلاڑی3 بار گیند کو جال تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور ان کے لگائے گئے 2 نشانیں خطاگئے۔ اس طرح دی لائسیم اسکول نے2 -3 گول سے فتح حاصل کرکے فائنل میں سیٹ کنفرم کرالی۔ کریڈو کالج اور آغا خان ہائی اسکول کے مابین کھیلا گیا دوسرا سیمی فائنل بھی پہلے میچ کی طرح مقررہ وقت میں 0-0 سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور خصوصاَ کریڈو کالج کے کھلاڑیوں نے کئی خطرناک تحرکیں بنائی اور گول کرنے کے کئے یقینی مواقع ضائع کیے مقررہ ٹائم میں میچ 0-0 سے برابری پر ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو 5-5 پنالٹی ککس دی گئیں کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ آغاخان ہائی اسکول جانب سے لگائے گئے 4 نشانے درست سمت میں گئے جبکہ ایک خطاگیا جبکہ کریڈو کالج کے کھلاڑیوں نے بھر پور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پانچوں گول گرکے اپنی ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ دلوادیا۔ جبکہ تیسری پوذیشن کے میچ میں ہائی برو کالج نے آغا خان ہائی اسکول کو 3-2 گول سے ہرا کر تیسری پوذیشن حاصل کی۔ اس موقع پرانچارچ ٹیکنکل کمیٹی دو مرتبہ کے گولڈ میڈلسٹ انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، ایونٹ مینجر شاہد نواب، مینجر اسپورٹس نیا ناظم آباد خالد یاسین، محمد عاکف(مارکٹنگ)، میڈیا مینیجر محمد نظام ٹیموں کے آفشلز، کوچیز اور سپورٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ مزکورہ میچوں کو ریفریز بابر نسیم اور صابر بلوچ نے سپر وائز کیا جبکہ ان کے معاونیں میں، نور عالم، محمد شعیب اور سید کلیم تھے جبکہ میچ کمشنر کی ذمداری محمد شبیر نے نبھائی۔
