English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران سے ٹماٹر پہنچنا شروع، قیمتیں کم ہونے کا امکان

القمر

کوئٹہ(صباح نیوز)پاکستان میں ٹماٹر کے دام گرنے کے آثارنظر آنے لگے، ایران سے 4 ٹرالر ٹماٹروں کی بھاری کھیپ لے کر کوئٹہ اور 9ٹرالر پاک ایران سرحدی شہر تفتان پہنچ گئے۔کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے ٹرالروں میں مجموعی طور پر 4 ہزار 500 میٹرک ٹن ٹماٹر لدا ہوا ہے، ٹماٹر کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 7 نجی کاروباری کمپنیوں نے درآمد کیے ہیں جنہیں کراچی اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں فروخت کے لیے بھیجا جائیگا ۔دوسری جانب سوات کے ٹماٹروں کی فراہمی شروع ہوگئی۔زرعی ماہرین کاکہناہے کہ سوات میں 500ہزار ایکٹر زمین پر ٹماٹر کی فصل اگائی جاتی ہے، ہر سال سوات میں51 ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔سوات میں ٹماٹر کے زیادہ تر باغات بریکوٹ اور شموزئی کے مقام پر دریائے سوات کے کنارے واقع ہیں،آج کل یہاں کے ٹماٹر کراچی ، پنڈی ، لاہور سمیت ملک کے مختلف منڈیوں میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے