English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے بنگلادیش کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 130 رنز سے ہرادیا

القمر

اندور (جسارت نیوز) بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو اننگز اور 130 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 213 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، مشفق الرحیم 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد شامی نے 4 اور ایشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں، میانک اگروال کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا، بھارت کی یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مسلسل چھٹی فتح ہے۔ہفتہ کو اندور میں ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان 10 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر امرالقیس 6 رنز بنانے کے بعد امیش یادیو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، اگلے اوور میں ایشانت شرما نے شادمان اسلام کو 6 کے انفرادی سکور پرکلین بولڈ کر دیا، کپتان مومن الحق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 7 رنز بناکر محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، محمد متھن بنگلا دیش کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 18 رنز بناکر محمد شامی کا شکار بنے، محمد اللہ 15، لٹن داس 35، مہدی حسن میراز 38 ، تیج الاسلام 6 اور عبادت حسین ایک رن بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، مشفق الرحیم نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، محمد شامی نے 4، ایشون نے 3 اور امیش یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے اس سے قبل بنگلا دیش کی پہلی اننگز 150 کے جواب میں 493 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، اس طرح بھارت نے اننگز اور 130 رنز سے فتح سمیٹی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے