مریدکے (آن لائن) قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہکاغذی عوامی لیڈروں نے مہنگائی کی انتہا کرکے عوام سے 2 وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے اگر حکومت 5 سال رہی تو عام آدمی کو قبر کاملنا بھی مشکل ہو جائے گی، اقتدار کے نشے میں دھت کم ظرف حکمرانوں نے ملک کے 3 بار منتخب وزیراعظم کی زندگی کو خطرے میں ڈال کر انتقامی سیاست کی انتہا کردی ہے مگر عوام کی دعاؤں اور آزاد عدلیہ نے ان کا مکرہ چہرہ بے نقاب کرکے انہیں منہ چھپانے کے قابل نہیں چھوڑا۔ رانا فارم ہاؤس پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ انصاف کے نام پر قوم کو دھوکا دینے والے عمران خان اور اس کے ٹولے کو عوام کسی صورت معاف نہیںکریں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ملکی ترقی کا پہیہ جام کرنے والے حکمرانوں کو تاریخی سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہل ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا اور سرمایہ کاری کو جام کرکے رکھ دیا ہے جس سے ملکی قرضوںکا حجم کئی گنا بڑھ چکا ہے اور آنے والی حکومت کو بجٹ خسارہ کم کرنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑے گی۔ ہے اور اب ان کا زوال تیزی سے شروع ہو چکا ہے۔
