English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دبئی میں سالانہ فضائی نمائش کا آغاز ، 5 روز جاری رہے گا

القمر

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں سالانہ ائرشو 2019ء کا آغاز ہوگیا، ائر شو میں پاکستان سمیت 160 سے زائد ممالک کی 1300 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ دبئی ائر شو کا افتتاح دبئی کے حکمران شیخ راشد المکتوم نے کردیا ہے، ائر شو 5 روز تک جاری رہے گا۔ شو میں مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے جنگی اور مسافر طیارے نمائش کیلیے پیش کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق ائیر شو میں رواں سال 80 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے،, ایرواسپیس اور دفاعی صنعت کے پیشہ ور افراد کی موجودگی کے باعث توقع ہے کہ اس نمائش میں سویلین اور فوجی طیاروں کے سودوں میں اربوں ڈالر کے معاہدے ہوں گے ایونٹ میں بوئنگ طیاروں سمیت جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر پرواز کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ تاریخی نمائش اور ائر شو 17 تا 21 نومبر جاری رہے گا۔ اس نمائش کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے 165 جہاز فضا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے