English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثناء میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان 

لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی آف اسپینر ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ثنا میر آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گی ، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں 3 ٹی ٹونٹی میچز اور 3 ون ڈے  میچزشیڈول ہیں ۔

ثنا ء میر کا کہنا ہے کہ ‘میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بنا پر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئےدستیاب نہیں ہوں، جس سے مجھے مستقبل کیلئےاپنے اہداف دوبارہ ترتیب دینے میں مدد ملے گی ۔

انھوں نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، مجھے امید ہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے خلاف بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے