English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روینہ ٹنڈن بھارتی طیارہ بچانے پر پاکستان کی شکر گزار

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی عمان ایئرلائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہوگیا تھا جس کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا۔واضح رہے کہ حادثے سے بال بال بچنے والی پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے