کراچی(اسٹاف رپورٹر) وراسٹائل اداکار شفیع محمد شاہ کو دنیا چھوڑے12برس بیت گئے۔1949 ء میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونیوالے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا۔ رعب دار آواز اور جاذب نظر شخصیت کے مالک شفیع محمد شاہ نے ریڈیو سے بطور صدا کار فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے سو سے زائد اردو او سندھی ڈراموں کے ساتھ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز اعزاز کے حامل اداکار 17 نومبر2007 ء کو دار فانی سے کوچ کرگئے۔

