مقتولہ اپنے ماموں کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جارہی تھی راستے میں اچانک ڈاکو آگئے
موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کردی ایک گولی بچی کے سرپر لگی اور اس نے دم توڑ دیا
مسلح ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جو ایک ماہ قبل ہی خریدی گئی تھی
سدرا بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر تھی، قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے، والد کی استدعا
کراچی (کرائم رپورٹر)سرجانی کے علاقے گلشن کنیزفاطمہ یاروگوٹھ کے قریب ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران ماموں کے سامنے معصوم بھانجی کوقتل کردیا،ماموں فائرنگ سے زخمی۔تفصیلات کے مطابق پولیس کاکہناتھاکہ مقتولہ بچی کی شناخت 4سالہ صدرا دخترعاشق کے نام سے ہوئی،اورمضرب کو20سالہ محمدحمیدکے نام سے شناخت کیاگیا،مقتولہ کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی بھانجی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سٹرک کنارے کھڑے ہوئے 3 ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں گولی میری بھانجی کے ماتھے پر لگی، اور مجھے زخمی کردیا،جبکہ ملزمان موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ مقتولہ کے والد کا کہناہے کہ میں شٹرنگ کاکام کرتاہوں اورواقعے کی اطلاع مجھے فون پر ملی، جسے سن کروہ سیدھاعباسی شہیداسپتال آگیا،انہون ںے مزیدبتایاکہ میری معصوم بچی 5بہن بھائیوں میں چوتھے نمبرپرتھی اوراپنے ماموں کے ساتھ مو ٹرسائیکل پراپنی نانی کے گھرجارہی تھی ،کہ درندہ صفت ڈاکوئوں نے میری بچی سے جینے کاحق چھین لیا،تاہم ایس ایچ اوسرجانی افتخارقریشی کاکہناہے کہ جائے وقوعہ سے 30بورپستول کے 2خول ملے ہیں جسے فرنزاک لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھیجوادیاگیاہے ،اورملزمان کی گرفتاری جلدعمل میں لائی جائے گی ۔

