سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب لنک روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی زد میں موٹر سائیکل آگئی ٗ دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے ٗ گھگھر پھاٹک کے قریب بھی 2ہلاکتیں ٗ بلوچ کالونی میں کرین کی زد میں آکر ایک شخص کے ٹکڑے ہوگئے
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار2افراد کو کچل ڈالا‘ گھگھر پھاٹک پر2 سوزوکیو میں خوفناک تصادم‘2 افراد جاں بحق‘ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے‘ کاٹھور لنک روڈ 8 نمبر پل کے قریب تیز رفتار بے قابو ٹرالر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ متوفین کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم فوری طور پر طور پر دونوں افراد کی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جبکہ گھگھر پھاٹک اٹک پیٹرول پمپ کے قریب2 سوزوکیوں کے درمیان تصآدم کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہوگئے۔ متوفین کی لاشوں کی شناخت45 سالہ ماموں ولد دانو اور 35 سالہ بابر ولد بانو کے ناموں سے ہوئی‘ متوفین اندرون سندھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔دریں اثناء صبح سویرے شاہراہ فیصل بلوچ کالونی ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں پر متوفی کی شناخت دبر جان کے نام سے ہوئی

