ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی محکمہ ڈاک نے پاکستانی خطوط لینے سے انکار کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے مابین ڈاک کا سلسلہ بحال ہونے کے باوجود بھارتی محکمہ ڈاک نے پاکستان کی طرف سے ڈاک موصول نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد 23 اگست کو دونوں ممالک کے مابین ڈاک کی ترسیل کا سلسلہ بند ہوگیا تھا جس پر بھارت نے احتجاج بھی کیا تھا، جس پر پاکستان نے 17 اکتوبر کو خط کے ذریعے بھارتی حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین خطوط اور سفارتی ڈاک کا سلسلہ بحال ہوسکتا ہے تاہم پارسل کی ترسیل بند رہے گی۔رواں ماہ 12 نومبر تک محکمہ ڈاک کو تین ماہ کے دوران بھارت کے لیے 7 خطوط موصول ہوئے تھے، پاکستانی ڈاک کا عملہ یہ ڈاک بھارت کے حوالے کرنے کے لیے واہگہ بارڈرپہنچا تاہم بھارتی محکمہ ڈاک کا عملہ ڈاک وصول کرنے نہیں پہنچا اوراس کے بعد پاکستانی عملہ ڈاک لیکر واپس لوٹ آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں