شہر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کی آر میں سالوں سے لگے اخباری اسٹالز زبردستی ہٹائے جارہے ہیں، اقبال نون
انتظامیہ اور اخبارات کے مالکان نے ہماری داد رسی نہ کی تو شہر بھر میں اخبارات کا بائیکاٹ کریں گے، اخبار فروشوں کے اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں سالوں سے لگے اخباری اسٹالز ہٹائے جانے پر اخبار فروش برادری سراپا احتجاج، آج شہر بھر میں تمام اخباری اسٹالز بند کر دیے۔ آئندہ چند روز میں تمام اخبارات کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کردیا۔ مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون کے ہوا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالحمید ڈاڈا، فیڈریشن کے نائب صدر عبدالستار کارساز، شفیق بھائی، ناصر نثار شامل تھے۔ اجلاس میں شہر بھر سے اسٹال ہولڈرز اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی، اجلاس میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی آڑ میں پولیس نے اخبار فروشوں کا جینا دوبھر کردیا، اخبارات کے اسٹالوں کی بے دردی سے توڑ پھوڑ اور اخبار فروشوں کی گرفتاریوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جس میں چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور سی پی این ای لیکن افسوس اخبار فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کم ہونے کے بجائے بروز بدھ کو جاری آپریشن قائدآباد و ملیر میں اخبارات کے اسٹالوں کو مسمار کر دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہر بھر میں قائم تمام اخبارات کے اسٹالز بند کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اگر پھر بھی مالکان اخبارات اور انتظامیہ نے ہماری دادرسائی نہ کی تو دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں تمام اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور جلد ہی سندھ بھر میں احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

