English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا‘نبیل گبول

جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے
سابق صدر کے دل کی شریانیں بھی بند ہیں، ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ جس طرح نواز شریف کیلئے ایئر ایمبولینس آئی، اسی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنے والی ہے، حکومت کو آصف زرداری کو بھی باہر بھیجنا پڑے گا،ملک میں سسٹم کو لپٹتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے دل کی شریانیں بھی بند ہیں، حکومت کو انہیں بھی باہر بھیجنا پڑے گا، نواز شریف کی طرح ایک اور ایئر ایمبولینس آنیوالی ہے۔سابق صدر آصف زرداری جعلی اکائونٹس کیس میں جون 2019 سے نیب کی تحویل میں ہیں جبکہ ان کی بہن فریال تالپور بھی زیر حراست اور شامل تفتیش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے