English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف ہارلے اسٹریٹ کلینک کے بجائے گائیز اسپتال پہنچ گئے

طبی معائنہ کے بعدطے کیا جائے گاکہ ان کے علاج کیلئے امریکا جانا چاہئے‘خاندانی ذرائع
پاکستانی حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، حسین نواز ‘ اسحاق ڈار کی گفتگو
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے گائیز ہسپتال پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم نے ہارلے سٹریٹ کلینک کی بجائے گائیز ہسپتال میں طبی معائنہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ طبی معائنے کیلئے وسطی لندن میں واقع گائیز ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف، حسین نواز، حسن نواز اور ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا گائیز ہسپتال میں تفصیلی طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ان کا علاج لندن میں ہی ممکن ہے یا انہیں مزید علاج کیلئے امریکہ جانا چاہیے۔گزشتہ روز سابق وزیرِ خازنہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا علاج ہسپتال میں نہیں گھر پر کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ رائیونڈ گھر کی طرح ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں بھی آئی سی یو سمیت تمام انتظامات کیے گئے ہیں، فلیٹ میں علاج کیلئے ضروری تمام آلات پہچا دئیے گئے ہیں اور نواز شریف کا وہین علاج کیا جائے گا لیکن اگر ضرورت ہوئی تو کسی بھی جگہ جایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری بھی لندن میں ہوئی تھی اور انکے میڈیکل کنسلٹنٹس کرسٹوفر بیکر اور دیگر ڈاکٹرز بھی لندن میں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کے مطابق نواز شریف کے علاج کا پہلا مرحلہ لندن میں ہی ہوگا اس کے بعد ضرورت پڑنے پر کسی بھی جگہ جاسکتے ہیں۔ حسین نواز نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے۔ حسین نواز نے کہا کہ پاکستانی حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، میری والدہ کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔ نواز شریف کی تمام بیماریوں کا علاج ایک چھت تلے ہونا چاہیے، نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے