English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں 241 رنز بنالئے

القمر

ماؤنٹ مانگینوئی (جسارت نیوز) ڈینلی، اسٹوکس اور برنز کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے، جو ڈینلی 74 اور برنز 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، بین اسٹوکس ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ ڈوم سیبلی نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ کیویز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعرات کو مائونٹ مانگینوئی کے مقام پر دونوں ٹیموں کے درمیان2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی طرف سے رورے برنز اور اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ڈوم سیبلی نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ پر 52 رنز بنے، ڈوم سیبلی 22 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈہوم کی گیند پر ٹیلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، رورے برنز دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بناکر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ کپتان جو روٹ کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 2 رنز بناکر واگنر کی گیند پر ٹم سائوتھی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ جو ڈینلی انگلینڈ کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 74 رنز بناکر ٹم سائوتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنالئے تھے۔ بین اسٹوکس 67 اور اولی پوپ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ کیویز کی طرف سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور واگنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے