اس وقت جو حالات ہیںمیری سیاسی پیشنگوئی ہے جلد الیکشن ہو سکتے ہیں
آزادی مارچ کی وجہ سے حکومت ہل گئی تھی لیکن پھر بھی انہوں نے مقابلہ کیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے آزادی مارچ کے لیے ایک ٹکہ بھی نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے کیلئے ن لیگ کی جانب سے کوئی روپیہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی وجہ سے حکومت ہل گئی تھی لیکن پھر بھی انہوں نے مقابلہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی تجزیے سے کہتا ہوں کہ اس وقت جو ملکی حالات ہیں انکا حل صرف الیکشن ہے، میری سیاسی پیشنگوئی ہے کہ جلد الیکشن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ناکام ہو رہی ہے ہم نے آزادی مارچ کیلیے فنڈنگ نہیں کی۔

