English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جے یو آئی کا پلان سی ٗ آج ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا اعلان

عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، رہنما جے یو آئی
فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے پہلے عمران خان کو چاہیے کہ پہلے ہی اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں، گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ آج جمعہ سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے رہبر کمیٹی کے کنونیئر اکرم درانی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے۔اس موقع پر اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی روزانہ سماعت کا مطالبہ منظور ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اکرم خان درانی نے کہا کہ یہ تو کمال ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد ہی خوشخبری ملے گی، دھرنے کا مقصد اور فائدہ جلد عوام کے سامنے آجائے گا، عمران خان کو چاہیے کہ پہلے ہی اخلاقی طور پرمستعفی ہوجائیں، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ میں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کا معاملہ اب ختم ہوچکا، الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان کی پارٹی ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف مہم میں پہلے آزادی مارچ کیا اور اسلام آباد کے گراؤنڈ میں دھرنا اور جلسہ کیا۔ پلان بی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سڑکیں بند کرکے احتجاج کیا گیا اور اب پلان سی کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے