English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں، سہیل وڑائچ

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں۔ ایک سال تک دونوں میں مطابقت رہی، ایسا لگتا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہے لیکن میاں نوازشریف کے باہر جانے اور کچھ دوسرے معاملات پرایسا لگا کہ
حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہرملک کی ایک اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ایک اسٹیبلشمنٹ ہے جو اپنی پالیسیوں کویقینی بناتی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ریاست کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیںجبکہ اہل سیاست عوام کی مرضی سے حکومت میں آتے ہیں۔ایسا ساری دنیا میں ہوتا ہے کہ بعض اوقات حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں مطابقت ہوتی ہے اور بعض اوقات اختلافات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں ایک سال تک مطابقت رہی۔ ایسا لگتا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہے لیکن پھر ہمیں میاں نوازشریف کے باہر جانے کے اوپر اور باقی کوئی آٹھ دس مسائل کے اوپرایسا لگا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں بلکہ ان کی رائے مختلف ہے، لیکن مجھے لگتا ہے عارضی دوری تھی اب اس میں دوبارہ صلح ہوجائے گی۔بلکہ شاید صلح ہوگئی ہو گی۔اگلے دو مہینے وفاقی حکومت اور پنجاب میں اصلاح کی کوشش کی جائے گی۔اگر تو اصلاح کے معاملات ٹھیک رہے تو چلتے رہیں گے ، عمران خان کوایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اب پاکستان میں موجود نہیں ہے۔ اسی طرح پنجاب میں خلاء موجود ہے تحریک انصاف کو چاہیے کہ پنجاب میں اپنی جگہ بنائیں۔
سہیل وڑائچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے