ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زیڈ اے نظامی میموریل انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ : لینڈ ریکوری کی شاندار فتح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے ذیر اہتمام زیڈ اے نظامی میموریل انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ میں لینڈ ریکوری نے انجینئرنگ کو 60 رنز سے شکست دے دی، لینڈ ریکوری نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز اسکور کئے، حسام الکبیر نے شاندار 60 رنز، شاہد علی 32 رنزبنائے، انجینئرنگ کی جانب سے لفٹ آرم لیگ اسپنر راشد حسنی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اورز میں 32 رنز دے کر 4 اور کومل رضوی نے ایک وکٹ حاصل کی ، انجینئرنگ کی ٹیم مقررہ اورز میں 96 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، لینڈ ریکوری کی جانب سے طاہر جاوید اور فضیل بخاری نے 3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انجینئرنگ کی جانب سے راشد حسنی نے 40 ، طلعت حسین نے 30 رنز اسکور کئے، میچ کے مہمان خصوصی کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے مختصر خطاب میں کہا کہ ایمپلائز یونین ادارے کے اسپورٹس مینوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔ماضی میں ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین اسپورٹس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ادارے کا نام روشن کرتے تھے، امید ہے کہ آئندہ بھی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں