کراچی: عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق پاکستان اس سال سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔
اکنامک، آرٹس، ثقافت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعداد وشمار کے مطابق فہرست میں اسپین پہلی پوزیشن حاصل کرکے بازی لے گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر فرانس، تیسرے پر جرمنی، چوتھے پرجاپان، پانچویں پر امریکا، چھٹے نمبر پر برطانیہ، ساتویں پر آسٹریلیا، آٹھویں نمبر پر اٹلی، نویں پر کینیڈا اوردسویں نمبر پرسوئزرلینڈ سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دئیے گئے ہیں۔
ورلڈ انڈیکس کی فہرست میں بھارت 34 ویں نمبر پر سیاحوں کے لیے بہترین ملک قراردیا گیا ہے تاہم افسوس کی بات ہے کہ 129 ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔ جب کہ سب سے آخر میں 129 ویں نمبر پر نائیجریا کو سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
Best countries for tourists
1.🇪🇸Spain
2.🇫🇷France
3.🇩🇪Germany
4.🇯🇵Japan
5.🇺🇸USA
6.🇬🇧UK
7.🇦🇺Australia
8.🇮🇹Italy
9.🇨🇦Canada
10.🇨🇭Switzerland13.🇨🇳China
19.🇲🇽Mexico
29.🇲🇾Malaysia
31.🇹🇭Thailand
32.🇧🇷Brazil
34.🇮🇳India
43.🇹🇷Turkey
69.🇸🇦S Arabia
121.🇵🇰Pakistan
129.🇳🇬Nigeria(WEF 2019)
— World Index (@theworldindex) November 28, 2019
سوشل میڈیا صارفین ورلڈ انڈیکس کی مرتب کردہ فہرست پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کے نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گندگی، ماحولیاتی آلودگی، کرپشن، بدعنوانی، ریپ اور سب سے زیادہ ناقص انفرا اسٹرکچرکے ساتھ کس طرح 34 ویں نمبر پر ہوسکتا ہے؟
How can India be #34 with so much of Filth, Pollution, Corruption, Rapes, Eve-Teasing and to top it all, shoddy infrastructure ? 🤨🤔
— Aditya K. (@adityarkud) November 28, 2019
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آن لائن ویزا پالیسی کے اجرا کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات رقبے میں سوئٹزرلینڈ سے دوگنا ہیں۔ جب کہ 7 نومبر کو سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 10 سالہ نیشنل ٹوارزم حکمت عملی تشکیل دی گئی جب کہ نیشنل ٹوارزم ایکشن پلان 2020اور 25 بھی مرتب کیا گیا۔
