English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداروں کے تصادم کی خواہش رکھنے والوں کو شکست ہوئی، وزیراعظم

اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی‘مافیا اداروں کو غیرمستحکم کرکے پیسا بچانا چاہتا تھا
دشمن سوچ رہے تھے پاکستانی ادارے لڑ پڑیں گے، لیکن اداروں نے اپنے دائرے میں رہنا شروع کردیا ہے، عمران خان
پہلے بھی دھرنے کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی ‘چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ملک کو عدم استحکام کا شکار دیکھنے والوں کے لیے مایوس کن دن ہے، اداروں میں تصادم نہیں ہوا بیرونی دشمن، اندرونی مافیاز کو خصوصی مایوسی ہوئی،مافیا اداروں کو غیرمستحکم کرکے پیسا بچانا چاہتا تھا۔دشمن سوچ رہے تھے پاکستانی ادارے لڑ پڑیں گے، لیکن اداروں نے اپنے دائرے میں رہنا شروع کردیا ہے۔پہلے بھی دھرنے کے ذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اداروں کے تصادم سے ملک میں عدم استحکام لانے والوں کو شکست ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کے لیے بھی مایوسی کا دن ہے، مافیا نے لوٹ کا مال بیرون ملک چھپایا ہوا ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر بھیجنے والے مافیاز اس لوٹ مار کے تحفظ کے لیے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 23 سال قبل ہماری پارٹی نے پہلی بار قانون کی بالا دستی اور آزاد عدلیہ کے لیے جدوجہد شروع کی، پی ٹی آئی 2007 میں عدلیہ کی آزادی کی تحریک میں صف اول میں تھی اور میں اس کے لیے جیل بھی گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بھرپور احترام کرتا ہوں، ان کا شمار پاکستان کے عظیم ججوں میں ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے