ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کا فوری قانون سازی شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاگیا
عمران خان کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت شاہ محمود قریشی نے کی‘ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا، وزیراعظم عمران خان کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کی۔ اجلاس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیر خارجہ نے حالیہ صورت حال اور وزیراعظم کے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔حکومت کے اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم اور عدلیہ کے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور پلر آف اسٹیٹ کا کردار ادا کیا۔دوسری جانب حکومت نے سپریم کورٹ کیے فیصلے کی روشنی میں قانونی سازی فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پارٹی چیف وہیپ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ذریعے آرٹیکل 243 میں ابہام دور کیا جائے گا، اراکین قومی اسمبلی نے فنڈز کے حوالے سے بعض شکایات کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں