ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے بجلی بم گرانے کی منظوری دے دی

نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر سے اگلے ایک سال کیلئے 11 پیسے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کیلئے بجلی کے فی یونٹ پر11پیسے وصولی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ای سی سی نے رواں مالی سال2019-20 کی پہلی سہ ماہی کیلئے نیپرا کی منظور شدہ15 پیسے فی یونٹ سہ ماہی اضافہ میں سے11 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم دسمبر 2019 سے اگلے ایک سال کیلئے ہوگا۔ ملک میں بجلی کے کل تین کروڑ صارفین میں سے300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنیوالے دو کروڑ گھریلو صارفین پر اس نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔ جبکہ باقی ایک کروڑ 60لاکھ صارفین کیلئے7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں