English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتی نااہلی نے ملک ہلا کر رکھ دیا، پیپلزپارٹی

گڑ بڑ نہیں ہوئی تو اجلاس کیوں ہورہے ہیں، سینیٹر شیری رحمن
ملک اور حساس ادارے تذبذب کا شکارہیں، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کی آئینی کارکردگی پر سولات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی نے ملک کو ہلا دیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حساس معاملہ ہے، حکومت نے اسے متنازع بنادیا ،ملک اور حساس ادارے تذبذب کا شکارہیں، حکومت کہہ رہی کہ کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی، اگر گڑبڑ نہیں تھی تو کابینہ کے ہنگامی اجلاس کیوں بلائے جارہے ہیں۔جبکہ بلاول زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اورفوج سمیت تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے آسان معاملے کو متنازع بنادیا ہے، آرمی چیف کی ایکسٹینشن ماضی میں بھی ہوئی ہیں۔ حکومت کی نااہلی نے ملک اور حساس اداروں تذبذب میں ڈالا ہے۔ سینیٹرشیری رحمن نے مزید کہا کہ پاکستان کی 70 سال میں ایسا نہی ہوا۔ اس حکومت نے نااہلی کی نئی حدیں پار کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے کہا میں نے دستخط کیے ہیں، پھر کہا یاد نہیں۔ کچی پرچی پر ایکسٹینشن نہیں ہوتی۔ کچی پرچی والی حکومت اب اور نہ پریشان کرے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے کہا کوئی گڑبڑ نہیں ہوئی، اگر گڑبڑ نہیں تھی تو کابینہ کے ہنگامی اجلاس کیوں بلائے اور ترمیم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے