English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے نیا مسودہ تیار

نیا مسودہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کو مدنظر رکھ کر بنانے کے لیے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئیں
بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر بلایا، وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری ارکان کابینہ کو سرکولیٹ کیے جانے کا امکان ہے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے نیا مسودہ تیار کر لیا گیا، نیا مسودہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا، مسودہ تیارکرنے کے لیے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں بابر اعوان کو بھی خصوصی طور پر بلایا۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری ارکان کابینہ کو سرکولیٹ کیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاوس میں اہم ترین اور ہنگامی اجلاس میں سپریم کورٹ میں ہونیوالی سماعت پرمشاورت کی گئی۔ سپریم کورٹ کیاٹھائے گئے سوالات پرغورکیاگیا۔ وزیراعظم کی لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے اعتراضات پرشق واربریفنگ دی۔ جبکہ سپریم کورٹ کے سمری پراٹھائے گئے اعتراضات پرآرمی چیف سے بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کے اعتراضات کی روشنی میں نیامسودہ تیار کیا گیا۔نیامسودہ سپریم کورٹ کے اعتراضات کومدنظررکھ کربنایاگیا اور اس کی تیاری کیلئے معروف قانونی ماہرین کی خدمات لی گئیں۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کیلئے سمری ارکان کابینہ کو سرکولیٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر ہر صورت قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ آج مکمل تیاری کیساتھ سپریم کورٹ میں پیش ہوا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی بھی قسم کا غیر قانونی یا غیر آئینی قدم نہیں اٹھائے گی۔ اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت یہ تاثر زائل کیا جائے کہ فوج اور عدلیہ کے درمیان کسی قسم کا ٹکراؤ ہے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون اور آئین سے ہٹ کر ہوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا۔ جبکہ یہ تمام معاملہ آج ہر صورت حل کر لیا جائے گا۔ اس سے قبل آرمی چیف وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، اٹارنی جنرل، فروغ نسیم، سیکرٹری قانون اور کابینہ کے سینئر اراکین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ بحران کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے کابینہ کے سینئر اراکین کا اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں لیگل ٹیم نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم آفس میں بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات پر مشاورت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے