English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، فروغ نسیم

انور منصور، شہزاد اکبر کے ساتھ بیٹھ کر نوٹی فکیشن سے تکنیکی خامیاں دور کرلی ہیں
ہماری بھرپور کوشش ہے ججز کو قانون کی روشنی میں مکمل مطمئن کریں، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، نوٹی فکیشن سے تکنیکی خامیاں دور کرلیں ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پاور پلے میں میزبان کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کی معاونت کرناچاہتے ہیں، ججز اس معاملے پر قانون کی وضاحت کررہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق خندہ پیشانی سے چیزیں دیکھی گئیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ججز کو قانون کی روشنی میں مکمل مطمئن کریں، انور منصور، شہزاد اکبر کے ساتھ بیٹھ کر تکنیکی خامیاں دور کرلی ہیں۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور کابینہ کے چند ارکان سے ملاقات ہوئی، ایک اور میٹنگ میں بھی کچھ لائرزکوبلا کر گفت وشنید کی گئی، اپوزیشن اورعدالتیں ہماری رہنمائی کردیں تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل نہ ہوں۔اْن کا کہنا تھا کہ میڈیامیں کچھ جعلی خبریں چل رہی ہیں ان کوروکناچاہیے، ہم چاہتے ہیں قانوناً معاملہ حل کیاجائے اور عدالت کا بھی یہ ہی مقصدہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے