ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجربہ کار لوگوں کو نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا، فضل الرحمان

ہمیں فوری عام انتخابات چاہئیں، آج کراچی کے مظاہرے میں شرکت کروں گا‘ سربراہ جے یو آئی
ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے‘سکھر میں میڈیا سے بات چیت
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں فوری عام انتخابات چاہئیں، تجربہ کار لوگوں کو ان نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کراچی کے مظاہرے میں شرکت کروں گا، ہم نے ملک کی معیشت کو بچانا ہے، قوم کے حقوق کی جنگ ہم لڑیں گے، ہم جس قانون اور آئین کا احترام کرتے ہیں اس کی قدر کرنا ہوگی ورنہ داستانوں میں ان کی داستان نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تجربہ کار لوگوں کو ان نااہلوں نے جیلوں میں بند کردیا اس پارلیمنٹ میں قانون سازی کی صلاحیت نہیں ہے،ان کی نااہلی کا ایک ہی علاج ہے یہ اقتدار چھوڑ دیں۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ احتساب کے نام پرملک کی معیشت کاپہیہ جام کردیاگیاہے، نیب کو سیاستدانوں کیخلاف استعمال کیا جارہاہے ، ان کاکوئی حساب کتاب نہیں ہورہا،بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی۔انہوں نے کہا کہ5 سال سے الیکشن کمیشن پتہ نہیں کہاں سویاہواتھا، تبدیلی کی امیدمیں انہیں پیسے دینے والوں کو آج افسوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیادمسئلہ کشمیرتھا مگر کشمیربھی بیچ دیا اور اب آنسوبہارہے ہیں ،آج پاکستان میں سرینگرحاصل کرنے کاتصورختم ہوچکاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں