English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈوبتی ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا، وزیراعظم

مافیا نے 15 ماہ زور لگایا‘ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی تھا‘ عمران کا تبدیلیوں کا اشارہ
رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا جواز نہیں بنتا ‘حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ارکان کی رائے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا اصل غم یہی ہے کہ ڈوبتی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے اداروں میں ہم آہنگی کا موقف اپنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جس مافیا نے 15 ماہ زور لگایا وہ ناکام ہوگا، ملکی معیشت کو چلنے کے قابل بنادیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ آج لاہور جارہا ہوں، بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوں گی۔حکومتی ترجمانوں کے اجلاس کے دوران ارکان نے رائے دی کہ رانا تنویر کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا جواز نہیں بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے