English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، فردوس عاشق

لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹ لیٹس کے بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے
آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟ معاون خصوصی کی ٹوئٹ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کو اپنے قائد کے پلیٹ لیٹس کی بجائے سیاست کی فکر پڑ گئی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ آج ظل سبحانی کی صحت سے متعلق دعا کی اپیل کیوں نہیں کی؟ آپ پاکستان کے مقبول رہنما اور منتخب وزیراعظم پر تنقید کرکے اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاں آپ نے ٹھیک کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے فارمولوں سے آگاہ نہیں اور نہ ہی اپنے رفقا کے ذاتی کاروبار کو تحفظ دیتے ہیں۔ جنرل جیلانی کے سائے میں پروان چڑھنے والے منتحب وزیراعظم کے حوالے سے بغض پر مبنی بیانات داغ رہے ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان ہر محاذ پر شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے