English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : موسم سرما کی پہلی رم جھم، موسم مزید سرد

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق موسم دن بھر خشک جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شہرمیں ہوا 20 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں 10 دسمبر کے بعد سے سردی کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے