کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلادیش پریمیر لیگ(بی پی ایل) میں شریک تمام 7 ٹیموں کے ہمراہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن ایجنٹ موجود ہو گا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) چیف نظم الحسن نے فرنچائزز کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ایجنٹ کی موجودگی سے متعلق آگاہی دیدی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہم کھیل کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کے اسٹار آل رآئونڈر شکیب الحسن مشتبہ شخص کی پیشکش سے متعلق حکام کو بروقت رپورٹ نہ کرنے کے باعث 2 سال کی پابندی کا شکار ہو چکے ہیں۔
