English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد اعظم ٹرافی، سینٹرل پنجاب اور ناردرن کے درمیان فیصلہ کن معرکہ کل شروع ہوگا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی 2019 کا فائنل کل سے نیشنل aسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، رائونڈ میچز میں سینٹرل پنجاب نے 10 میچز کھیل کر 133 پوائنٹس حاصل کئے اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، ناردرن کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے 3,3 میچز میںکامیابی حاصل کی۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے